8 جون 2013 - 19:30
صدر: پيشرفت کے لئے مل کے کام کرنے پر زور

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ عوام کےدرميان سے وجود ميں آنےوالي حکومت کو اپني بقا اور قوم کے حقوق کے دفاع کے لئے ايک پيشرفتہ حکومت ہوني چاہئے اور پيشرفت کے لئے اجتماعي کوشش ضروري ہے -

ابنا: صدر احمدي نژاد نے تہران تبريز زير زمين ريلوے لائن کے ايک پروجيکٹ کي افتتاحي تقريب ميں جو تہران کے جنوب ميں منعقد ہوئي کہا کہ ان کي حکومت کے دونوں ادوار ميں تيس اہم اور تقدير ساز کام  انجام پائےہيں  جن ميں  سے ايک خلاء ميں سٹلائٹ کو روانہ کرنا اور ايٹمي ميدان ميں پيشرفت ہے –صدر احمدي نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران کے عوام کے دشمن ايران کي ترقي و پيشرفت کے مخالف ہيں کہا کہ دشمن ديکھ رہے ہيں کہ ايران تيزي کے ساتھ آگے کي جانب بڑھ رہا ہے اور مختلف پروجيکٹوں پر عمل درآمد کررہا ہے-انہوں نے کہا کہ انہي پروجيکٹوں ميں سے ايک سبسڈي کو بامقصد بنانے کا منصوبہ بھي شامل ہے جس کو عملي جامہ پہنانے ميں ايران نے کاميابي حاصل کي ہے - صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران کي انہي کاميابيوں کے پيش نظر دشمن بھي ايراني عوام کے خلاف اپني دشمنيوں ميں اضافہ کررہے ہيں اور باہر سے ايران کي کاميابي کي راہ ميں رکاوٹيں کھڑي کررہے ہيں -صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ دشمن نے ايران کے عوام کے راستے ميں رکاوٹ کھڑي کي ہے ہميں اس کو عبور کرنا ہے- انہوں نے کہا کہ ايران کو بہتربنانےاور سنوارنے کي ضرورت ہے اور اس کام کے لئے ايران ميں بے پناہ صلاحیتيں پائي جاتي ہيں-واضح رہے کہ تہران تبريز ريلوے لائن کے راستے ميں زير زمين ٹنل کے پروجيکٹ کا افتتاح سنيچر کو صدر احمدي نژاد نے کيا-......./169